S_S_G_Commando Junior Member

Age : 27 Joined : 12 Feb 2008 Posts : 3
| Subject: Mobile Fhone kay leya Fri Feb 15, 2008 3:53 pm | |
| موبائل فون کے لئے سرچ انجن:.. آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا یہ کیا خبر ہوئی .موبائل فون پر تو پہلے سے ہی جی پی آر ایس کی سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ویب برائوزنگ اور ویب سرچنگ دونوں کی جاسکتی ہیں.آپ کا اعتراض بجا لیکن میں بھی کسی عام ویب سرچ انجن کی بات نہیں کر رہا.بلکہ ایسے سرچ انجن کی بات کر رہا ہوں جو بطور خاص موبائل فونز کے لئے ہی مخصوص ہو گا. کچھ عرصہ قبل گوگل نے اس سرچ انجن کا بین الاقوامی پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے .جو نہ صرف کسی سرچ کے نتائج دے گا بلکہ موبائل فون کے نزدیکی علاقہ میں موجود متعلقہ دیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کرے گا.اس کی تمام جزوئیات وہی ہوں گی جو کہ کسی بھی عام ویب سرچ انجن کی ہوتی ہیں. تاہم موبائل فون کے نقطئہ نگاہ سے اس میں اتنا اضافہ ضرور کیا جائیگا کہ اُس موبائل فون کے مقام کا اندازہ بھی لگا یا جائے گا. شاید آپ جانتے ہوں کہ موبائل فون کو ’’ سیلولر‘‘ فون بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا نیٹ ورک بہت سارے سیلز (Cells)یعنی ساکن زمینی اسٹیشنوں کی مدد سے کام کرتا ہے . ہر سیل کا دائرہ صرف چند کلومیٹر ہوتا ہے جس میں رہتے ہوئے وہ سگنل بھیج اور وصول کر سکتا ہے.اپنے جغرافیائی محل وقوع کے حساب سے ہر سیل کو ایک مخصوص شناخت دی جاتی ہے .جب ہم موبائل فون سے کال کرتے یا سنتے ہیں تو وہ ہمارے نزدیک ترین سیل کے راستے ہی نشر ہوتی ہے .اس طرح موبائل فون کمپنی کو معلوم ہو جاتا ہے کہ فلاں موبائل اس وقت فلاں سیل کے دائرہ کار(علاقہ) میں موجود ہے.گوگل کا موبائل فون سرچ انجن بھی انہی معلومات سے استفادہ کرے گا. اور انٹر نیٹ سرچ کرنے والے صارف کی جگہ کا اندازہ لگائے گا.مثلاً اگر آپ سرچ انجن کے ذریعے ’’ ایدھی سینٹر‘‘ سرچ کریں تو یہ متعلقہ سیل کی جگہ کو بنیاد بناتے ہوئے آپ کو یہ بھی بتائے گا کہ آپ کے قریب ترین ایدھی سنٹر کون سا ہے. علاوہ ازیں نقشہ کے ذریعے آ پ کی اُس سینٹر تک رہنمائی بھی کرے گا. تاہم فی الحال اس سروس کا اجراء صرف امریکہ میں ہی کیا جائیگا .دیکھئے پاکستان میں اسے کب متعارف کرایا جائے گا.تب تک ہم صرف انتظار ہی کر سکتے ہیں.
|
|
sapna Senior Moderator


Age : 23 Joined : 25 Sep 2007 Posts : 1283 Location : UNKNOWN
| Subject: Re: Mobile Fhone kay leya Sat Feb 16, 2008 5:55 pm | |
| | nice sharing keep it up |
|
Admin Administrator


Age : 16 Joined : 21 Sep 2007 Posts : 716 Location : Blackpool - Lancashire, UNITED KINGDOM
| Subject: Re: Mobile Fhone kay leya Sun Feb 17, 2008 7:25 pm | |
| COOL SHARING//.. lagay raho.. _________________
 |
|